میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن ۔۔۔“وہی ہوا جس کا ڈر تھا ،عامر لیاقت حسین
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت عام انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا ۔انہوں نے کہا کہ فردو س شمیم نقوی صاحب نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو کہ ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں،انگشت بدنداں رہ گئے ۔ان کا کہنا تھا میں فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے ،مشاورت کے بعد آپ سب کو مطلع کردوں گا ، کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھ دوں گا ۔اس پر سوشل میڈ یا صارفین نے عامر لیاقت کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔