انٹرنیشنل

بھارت کا اگنی فائیو جوہری میزائل کا تجربہ

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے باز نہ آیا، اگنی فائیو جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے مشرقی ریاست اڑیسہ کے عبدلکلام جزیرے سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے اگنی فائیو بین البراعظمی جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جوکہ مقامی سطح پر تیارکیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ آزمائشی تجربہ جزیرے پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ( آئی ٹی آر ) سے کیا گیا ہے ۔رینج سٹیشنوں اور ٹریکنگ سسٹم اور راڈار کے ذریعے 5000 کلومیٹر کے فاصلے تک پورے مشن میں میزائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اگنی فائیو کا پہلا تجربہ 2012 میں کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button