انٹرنیشنل

امریکی صدرکو خود کو معاف کرنے کا اختیار ہے، وکیل ٹرمپ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ’ ’شاید‘‘ خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے امریکی چینل اے بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس معاف کرنے کے اختیارات ہیں لیکن ان کا اس طرح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں ایسا کرنے سے سیاسی طور پر انہیں بہت نقصان ہوگا، دوسرے لوگوں کو معاف کرنا الگ بات ہے لیکن خود کو معافی دینا ایک دوسرا مسئلہ ہے۔دوسری طرف امریکی چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے ریپلکن پارٹی کے کیون مکارتھی نے کہا کہ کسی بھی صدر کو خود کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ اسپشل کونسل یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روس کی ساز باز شامل تھی تاکہ انتخابات پر اثر انداز ہوا جا سکے، اس الزام کی ٹرمپ اور روس دونوں تردید کرتے ہیں۔اس کے علاوہ تحقیقات کرنے والے اہلکار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ نے تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیںتو نہیں ڈالیں۔امریکی انٹیلی جنس پہلے ہی تعین کر چکی ہے کہ ماسکو نے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button