پاکستان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہو گئیں

سندھ میں پیپلز پارٹی کی ایک بڑی وکٹ گر گئی، پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہو گئیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ کو مافیا سے آزاد کرانا ہے، دس سال میں صوبے کی حالت مزید بدتر ہوئی ، سندھ کو پانی نہیں مل رہا، تعلیم اورصحت کا نظام تباہ ہوگیا، اتحاد کے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ مشترکہ مقاصد رکھنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔ کراچی میں اپنے گھر پر پیر پگارا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سندھ میں بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وہ پانچ سال تک قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نام کی کوئی چیز نہیں، چاہتی ہوں کہ عوام کو صحت ، تعلیم اور انصاف ملے۔اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کوشش رہی جو جیت سکتا ہے اسے پیپلز پارٹی میں شامل کرائیں۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھاسندھ کے بچوں کا حق چھین کر دبئی میں محل خریدے جا رہے ہیں ، بدین کے لوگوں نے کرپٹ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضلع بدین اس وقت پانی کی شدید کمی کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button