انٹرنیشنل

کینیڈا میں جماعت احمدیہ کا تین روزہ جلسہ جماعت کے سربراہ مرزا مسرور احمد کے خطاب کے بعد اختتام پزیر ہو گیا

رپورٹ :نصیر احمد ظفر
( بیورو چیف کینیڈا)
جماعت احمدیہ کینیڈا کا تین روزہ جلسہ سالانہ اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔ جماعت احمدیہ کا یہ جلسہ کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں منعقد ہؤا تھا۔ مقررین نے اردو اور انگلش زبانوں میں اہم مذہبی اور سماجی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دور حاضر میں امن عالم کو درپیش خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جماعت احمدیہ کے سربراہ حضرت مرزا مسرور احمد نے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرزا مسرور احمد نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے امن کا ایک ہی راستہ ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے- اس موقع پر خواتین اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑٰی تعداد نے شرکت کی ۔ اجتماع کے دوران دنیا میں مذہب کے نام پر جاری خوں ریزی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کوئی مذہب تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے عقیدہ کی بنیاد پر لوگوں پر الزام تراشی کا طریقہ کار بھی غلط ہے۔
اس سالانہ جلسہ میں امریکہ ‘جرمنی ‘پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق تین روزہ جلسہ میں شریک ہونے والوں کی تعداد 25000 کے لگ بھگ تھی۔ ان میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button