انٹرنیشنل

ضروری ہوا تو چین کیخلاف کارروائی ہوگی: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ امریکا چین سے نتائج پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، ضرورت پڑنے پر متنازع جنوبی چینی سمندر میں چینی ایکشن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سنگاپور میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکا چین سے نتائج پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کا متنازع جنوبی سمندر میں ایکشن جبری ہے، ضرورت پڑی تو پینٹاگون کارروائی کرے گا۔
جنوبی کوریا میں امریکی فوج کی تعیناتی پر جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں اس معاملے پر بات نہیں کی جائے گی۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ اس وقت جنوبی کوریا میں ساڑھے 28 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button