لگتا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہیں ، شیری رحمان
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس وقت لگتا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہیں اور پیپلزپارٹی پوری کوشش کرے گی کہ انتخابات آئینی طریقہ کار سے ہوں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعد انتخابی شیڈول متاثر ہوا جبکہ کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ کےذریعے بنائےگئے ہیں اور ان ہی کاغذات نامزدگی فارم پرسینیٹ الیکشن بھی ہوئے تھے۔
اس موقع پرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ خلاء میں فیصلے نہیں ہوتے وقت پر ہر چیز ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن نےکہا تھا انتخابات وقت پر ہوں گےجبکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ الیکشن وقت پر ہوں اور الیکشن وقت پرکرانےکیلئےہر ادارہ اپنی مکمل کوشش کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہماری قیادت بیٹھی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہواجبکہ سیاسی امور اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں مشاورت جاری ہےاورکل بھی ہم نے اپنا ایک اجتماعی موقف دیا تھا۔