پاکستان

دوست محمد کھوسہ کی شمولیت، فواد چودھری اور ذوالفقار کھوسہ آمنے سامنے

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری اور ذوالفقار کھوسہ ،دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ دوست محمد کھوسہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے، صرف عمران خان اور قیادت کی آمد پر موجود لوگ ہی تحریک انصاف کا حصہ بنے ہیں جبکہ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ پورےخاندان کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔
دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ اور ان کے اہل خانہ عمران خان سے ملاقات کے وقت موجود تھے اور صرف وہی لوگ تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ذوالفقارکھوسہ کا کہنا تھا کہ میں پورےخاندان کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوا جبکہ دوست محمد کھوسہ ڈی جی خان سے بروقت نہ پہنچنے کے باعث ملاقات میں شریک نہ ہوسکے تھے اور فواد چودھری کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی میں کسی کو دوست محمد کھوسہ کی شمولیت پراعتراض نہیں جبکہ فاروق بندیال اور دوست محمد کھوسہ کے کیسز میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوست محمد کھوسہ نے شادی کی لیکن معاملات نہ چلنے پر طلاق دی تھی جو کوئی جرم نہیں اور دوست محمد کھوسہ کو نواز شریف اور شہباز شریف کی ایماء پر کیس میں الجھایا گیاتھا ۔
ادھر اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شریں مزاری کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کی قیادت فیصلہ کرے گی کہ کسے تحریک انصاف میں خوش آمدید کہنا ہے اور کسے نہیں ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والا کوئی فرد واحد یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ اس کا پورا خاندان تحریک انصاف میں شامل تصور ہوگا جبکہ قاتلوں اور اخلاقی جرائم میں ملوث کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں۔
ادھر عمران خان سے بھی جب دوست کھوسہ کی شمولیت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ بھی کوئی جواب نہیں دے سکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button