کراچی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا، مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔
کراچی 2جون 2018ء(کنٹری بیورو پاکستان کاشف رضا سے)
ت فص یلات کے مطابق اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ سے ہیروئن دبئی اسمگل کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا، عرفان نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 604 کے ذریعے دبئی براستہ جدہ جارہا تھا۔
اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔
اس حوالے سے اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے، مسافر عرفان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے کچھ روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے ہی میاں بیوی کو بھی ہیروئن لے جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں نے اپنی بچی کے فیڈر میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔