سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز ڈی ایس آر کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی
سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز ڈی ایس آر کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی
مجرم نے 24 اپریل 2013 کو افشانی گلی میں مغوی کی بازیائی کیلئے آپریشن کے دوران ڈی ایس آر حنیف تنولی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں رینجرز ڈی ایس آر کے قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورت نے مجرم لیاری گینگ وار کے اطہر کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے عدالت میں اسپیشل پبلک پراسیکوٹر مشتاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ مجرم نے 24اپریل 2013 کوافشانی گلی لیاری میں مغوی کی بازیابی کے دوران ڈی اس آر حنیف تنولی ولد ادریس تنولی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، مجرم نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا اور عینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت نے جنوری میں جرم ثابت ہونے پر سزا موت سنائی تھی شہید کا آبائی تعلق پڑھنہ مانسہرہ سے تھا جبکہ فیملی لاہور میں مقیم تھی۔بعداز شہادت حکومت پاکستان نے شہید ڈی ایس آر حنیف تنولی کو تغمہ بصالت سے نوازا۔