رنگ برنگ

اگر کسی کی موت ہونے والی ہو تو میں اسے دیکھتے ہی بتادیتی ہوں کیونکہ—

’اگر کسی کی موت ہونے والی ہو تو میں اسے دیکھتے ہی بتادیتی ہوں کیونکہ ایسے لوگوں کے جسم میں۔۔۔‘ اس نوجوان لڑکی کو لوگوں کی موت کا وقت سے پہلے کیسے پتہ چل جاتا ہے؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

سڈنی (نیوز ڈیسک) موت کا ایک وقت مقرر ہے جس کی کسی کو خبر نہیں لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ وہ قریب المرگ افراد کی جانب بڑھتے ہوئے موت کے قدموں کو محسوس کرسکتی ہے۔
دی مرر کے مطابق 24 سالہ آریکالا کا کہنا ہے کہ وہ اگرچہ یہ محسوس کرلیتی ہے کہ کو ئی شخص مرنے والا ہے لیکن اس کی یہ صلاحیت بے فائدہی ہے کیونکہ وہ یہ محسوس کرلینے کے باوجود کسی کو موت سے نہیں بچاسکتی۔ آریکالا نے بتایا کہ انہیں اپنی اس صلاحیت کا اندازہ پہلی بار 12 سال کی عمر میں ہوا۔ وہ اپنے بیمار چچا کی عیادت کے لئے گئی ہوئی تھیں کہ انہیں پراسرار قسم کی پریشان کن خوشبو محسوس ہونے لگی۔ انہوں نے اپنی فیملی کو اس کے متعلق بتایا لیکن کسی بھی او رکو یہ خوشبو محسوس نہیں ہورہی تھی۔ پھر اگلے دن ان کے چچا دنیا سے رخصت ہوگئے۔
آریکالا کہتی ہیں کہ اس کے بعد انہیں متعدد بار بیمار افراد کے پاس اسی پراسرار خوشبو کا احساس ہوا ہے اور پھر ان افراد کو اپنی آنکھوں کے سامنے انہوں نے دنیا سے رخصت ہوتے دیکھا۔ آریکالا نے بتایا کہ ”میں موت کی خوشبو کو محسوس کرلیتی ہوں لیکن اس کے بارے میں کسی کو بتاتی نہیں ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرا کا کام نہیں ہے۔ بعض اوقات مجھے اپنے دل پر بوجھ محسو س ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود میں خاموش رہتی ہوں۔ یہ صلاحیت حاصل کرنے میں میرا اپنا کوئی کمال نہیں ہے۔ یہ فطری طور پر میرے اندر موجود ہے لیکن میں یہ سوچ کر افسردہ ہوجاتی ہوں کہ اس صلاحیت کی موجودگی کے باوجود میں کسی کی مدد نہیں کرسکتی۔ میں کسی قریب المرگ شخص کو کیسے بتاسکتی ہوں کہ وہ دنیا سے رخصت ہونے والا ہے، یہ اس کے لئے بہت دردناک ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ ہر انسان میں کچھ روحانی صلاحیتیں پیدائشی طور پر ہوتی ہیں لیکن ہماری معاشرتی تربیت ایسی ہوتی ہے کہ یہ صلاحیتیں دب کر رہ جاتی ہیں۔ میں اب نوجوان خواتین کی مدد کرتی ہوں اور انہیں بتاتی ہوں کہ وہ کس طرح اپنی روحانی صلاحیتوں کو جگاسکتی ہیں اور ان کے ذریعے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button