ایڈیٹرکاانتخاب

ترکی میں کار بم دھماکے میں 9 فوجی ہلاک اور20 زخمی

انقرہ: ترک صوبے ہکاری میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبے ہکاری میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 ترک فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دروان ایک گاڑی میں دھماکا ہوگیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری کسی قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button