عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے، امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہےاور پہلی باردیکھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سےگفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کی ضرورت زیادہ اور پیداوار کم ہے، اگر بجلی پوری ہو تو پھر بھی ملاکنڈڈویژن اور سوات کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے اوورلوڈنگ کی وجہ سے وقتاَفوقتاَ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گرڈپرکام جاری ہے جس پر3 ارب 20کروڑروپے کی لاگت آئے گی ،کام تقریباَ مکمل ہے تھوڑابہت کام باقی ہے وہ جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا اورایک ماہ بعد عوام اس کے ثمرات سے مستفیدہوں گے۔