انٹرنیشنل
ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی
ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو ڈیڑھ سو ڈالر کا جرمانہ دینا ہوگا۔
انسانی حقوق تنظیموں نے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دے دیا۔
ڈنمارک پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا، پابندی کے حق میں پچھتر اور مخالفت میں تیس ووٹ آئے جبکہ چوہتر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔