پاکستان

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی فنڈنگ ذرائع کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کر دیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس ماہ کے شروع میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دو درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں ، جن میں سے ایک میں فنڈنگ ذرائع کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آرز کو چیلنج کیا گیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ٹی او آرز پر تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہناتھاکہ اس کا فیصلہ کمیٹی کرے گی کہ تحقیقات کی سماعت ان کیمرہ کرنی ہے یا نہیں اور اکبر ایس بابر کمیٹی کی سماعتوں میں موجود ہوں گے یا نہیں ۔
سکرونٹی کمیٹی کی سربراہ جنرل لاءکے ڈائریکٹر کر رہے ہیں جبکہ اس میں ڈیفنس اسٹبلمشنٹ کے دو آڈیٹرز شامل ہیں ۔ کمیٹی کی تشکیل الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے کی گئی تھی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمنشر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضاکر رہے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button