ایڈیٹرکاانتخاب

ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ناصرکھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی نے ہی دیا تھا، ناصرکھوسہ کا نام دینے کے بعد سوشل میڈیا اورہماری پارٹی کے اندربھی ردعمل آیا، ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ردعمل کے باعث پی ٹی آئی کورگروپ کے اجلاس میں ناصرکھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور شہباز شریف کے ساتھ ناصر کھوسہ پر اتفاق کرنے والے میاں محمود الرشید کہتے ہیں کہ ہر طرف یہ بات شروع ہوگئی کہ ناصر کھوسہ مسلم لیگ ن کے آدمی ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ ان کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری رہے، توقع نہیں کررہے تھے کہ اس پراتنا رد عمل آئے گا۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےشہبازشریف کوچندگھنٹوں میں نیانام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button