انٹرنیشنل

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کوئی مقدمہ نہیں سنا جائے گا: سعودی عدالتی کونسل

جدہ(اے این این)سعودی عرب اعلی عدالتی کونسل نے سعودی عدالتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شناختی دستاویز نہ رکھنے والوں کی طرف سے کسی بھی مقدمہ کی سماعت نہ کریں۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اعلی عدالتی کونسل نے سعودی عدالتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانونی دعوی پیش کرنے والے نظام کی دفعہ 41 کے بموجب دعوی دائر کرنے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ مدعی کا شناختی نمبر اس میں درج ہو اور اپنی پہچان ثابت کرنا مدعی کے ذمہ ہے جبکہ دفعہ 34 کی دوسری شق میں واضح کیاگیا ہے کہ عملدرآمد کے طلب گار کا شناختی نمبر بھی درج کیا جانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button