بزنس
مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف
*اسلام آباد :مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے*۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔
پاور ڈویژن زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے46 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل7روپے 86 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔