پاکستان

عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہو گا۔شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کر دیے،یہ فرق ہے موجودہ اور پچھلی حکومتوں میں، مجھے نظرنہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔
سی پیک کے اہم حصے زیر تعمیر حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی اس کے بعد جمہوری دورآیا،ن لیگ کےدورمیں جوترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی، یہ آپ کے ووٹ کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے نظرنہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینےوالوں کو ووٹ دیں گے، 25 جولائی کو الیکشن ہو گا، جولائی میں خیال رکھنا۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نومبرتک موٹروے مکمل ہوجائے گا،وہ وقت دور نہیں جب آپ خنجراب تک موٹروے کا سفرکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے، ہمارا 5سال کا کام ختم ہوگیا، اب 25 جولائی کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام موجودہ سیاست کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دورمیں ترقی ہوتی ہے، باقی لوگوں کے دور میں صرف باتیں ہوتی ہیں، عوام نے درست انتخاب کیا اس لیے ترقی ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے،عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button