انٹرنیشنل

افغان فورسز نے غلطی سے 9 شہری مار دیے

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے کارروائی کے دوران مقامی پولیس کمانڈر سمیت 9 شہری ہلاک اور 8 زخمی کردیئے۔
افغان حکام کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے غلطی سے ہونے والی ایک کارروائی کے دوران 9شہری مارے گئے جن میں مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہےجبکہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک گھر سے ہونے والی فائرنگ پر کارروائی کی گئی،یہ کارروائی غلطی سے ہوئی، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبہ ننگر ہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے بھی چھپر ہار ڈسٹرکٹ میں غلطی کی بنیاد پر ہونے والی اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
ننگر ہار کے ایک اسپتال کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے کے 9 ہلاک شدگان کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔
واضح رہے کہ اس مشرقی افغان علاقے میں افغان طالبان اور داعش کافی سرگرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button