پاکستان

ناصر کھوسہ اچھے آدمی ہیں ،وہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں -نواز شریف

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ ان کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھے آدمی ہیں ،وہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ان کا نام پی ٹی آئی کی طرف سے آیا تو ہم نے قبول کرلیا۔ضروری نہیں کہ وہ آصف کھوسہ کے بھائی ہیں تو ہم انہیں نہ لگائیں سیاستدان اتنا تنگ نظر نہیں ہوتا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ ٹرائل اختتامی مراحل میں داخل ہیں،دھرنے کے کردار تو بتادیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا ’بتا تو چکا ہوں اور کتنی بار بتاو¿ں‘۔
نواز شریف سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ تین بار وزیر اعظم رہے لیکن مارشل لا کا راستہ کیوں نہیں روکا ؟ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے آئین میں شقیں ختم کیں اور کچھ ترامیم کی ہیں ، آٹھویں ترمیم بھی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button