شوبز

میرا کنواری نہیں ہے اور۔۔۔“ عدالت نے اداکارہ کیخلاف تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) فیملی عدالت نے 9 سال بعد تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو شادی شدہ قرار دیتے ہوئے انہیں عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا ہے اور اداکارہ کا تکذیب نکاح سے متعلق دائر دعویٰ خارج کر دیا ہے۔
عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے جس کے بعد جولائی 2009ءمیں اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس چیلنج کیا تھا۔ فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے 9 سال تک کیس کی سماعت کی اور بالآخر فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کا دعویٰ خارج کر دیا ہے اور عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا ہے۔
اس کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا اور یہ نکاح نامہ بھی حقائق پر مبنی ہے۔ اداکارہ یہ موقف اختیار کرتی رہی تھیں کہ عتیق الرحمان سے ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ وہ سستی شہرت کے حصول کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button