Draft

امن کی خاطربہت قربانیاں دیں ،کسی صورت اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے :آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ امن کے حصول کے لیے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ،حاصل کیے گئے امن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹایوتھ جرگہ نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے فاٹا کے بہادرقبائلیوں خصوصاً نوجوان نسل کوفاٹاانضمام پرمبارکباد دی ۔ان کاکہنا تھا کہ فاٹا کے ا نضمام سے علاقے میں پائیدارامن واستحکام اور معاشی و سماجی ترقی ہوگی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ریاست دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے,دہشتگردی سےمتاثرہ علاقوں میں بھی امن اورترقی آئےگی۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پر امن مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں اور جمہوری و سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں۔
آرمی چیف نے فاٹا انضمام سے متعلق نوجوان نسل کے جذبے کوسراہا۔
آرمی چیف نےوفدکوافغان سرحدپرسیکیورٹی اقدامات سےمتعلق آگاہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button