انٹرنیشنل

قطر میں 4 ممالک کی اشیاء کی درآمد پر پابندی

قطر نے سعودی عرب سمیت 4 ممالک کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی۔
پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں سعودی عرب، بحرین، عرب امارات اور مصر شامل ہیں، چاروں ملکوں نے جون 2017 سے قطر سے تعلقات منقطع کر رکھے ہیں، قطر کی مارکیٹوں میں موجود چاروں ملکوں کی اشیاء ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام کی جانب سے پابندی لگائے جانے کی وضاحت تو نہیں دی گئی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ ان چاروں ممالک کی اشیاء کو جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزارت معیشت اور کامرس کی جانب سے تاجروں اور دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان چاروں ممالک کی اشیاء کی خرید و فروخت نہ کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button