انٹرنیشنل
جاپان،روس کے مابین امن معاہدہ معیشت کو تقویت دے گا:جا پانی وزیراعظم
سینٹ پیٹرز برگ(آن لائن)جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے روسی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تنازعے کے حل میں تعاون کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے روسی صدر کی میزبانی میں سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی معاشی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی اقتصادی ترقی جاپان سمیت اس کے تمام پڑوسیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی،اور عالمی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کے اہم تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے جاپان اور روس کے درمیان امن معاہدہ ضروری ہے۔