پاکستان

ایف بی آر کے 8 جعلی ملازمین کے خلاف فرد جرم عائد

لاہور: بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کے جج عبدالقیوم خان نے ایف بی آر کے 8 جعلی ملازمین پر ریلوے کی 13 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 23 اکتوبر کو گواہان پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے ایف بی آر کے 8 جعلی ملازم سید امیتاز، عارف علی، ارشاد احمد، محمد جمیل، عتیق الرحمن، محمد بلال وسیم اور سدھیر کے خلاف چالان پیش کیا، ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف بی آر کے ملازمین بن کر ریلوے کی لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کی، یہ رقم ریلوے سے ملنے والے چیکوں میں رد و بدل کر کے خورد برد کی گئی تھی. خزانے میں ٹیکس کی رقم کم ہونے پر ایف بی آر کی طرف سے انکوائری کرائی گئی تو معلوم ہوا کہ چند افراد نے ایف بی آر کے ملازم بن کر ریلوے سے چیک لئے اور بعد میں رقم کو خورد برد کر کے دیگر اکاونٹس میں منتقل کرا دیئے۔ اطلاع پر ایف آئی اے نے تفتیش کی اور 8 افراد کو تلاش کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عدالت نے دوران سماعت ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button