پاکستان

پاٹا کو 10 سال تک ٹیکسوں سے استثنیٰ کی قرارداد منظور

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ کو 10 سال کے لیے ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور فاٹا کی طرح ہمیں بھی 100 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پیکج دیا جائے۔ تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر حیدرعلی نے پاٹا کو 10 سال تک ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد پر جے یو آئی ف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے دستخط کیے۔ قرارداد میں ملاکنڈ میں نافذ نظام شریعہ عدل کو بحال رکھنے اور فاٹا کی طرح پاٹا کو بھی 100 ارب روپے سالانہ پیکج دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ قرارداد میں پاٹا میں بجلی پر سبسڈی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button