وزیراعظم بننے کے لیے لوگ اپنی ماں بھی ۔۔۔“ صحافی سرل المیڈا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سرل المیڈا کے پاکستان کے پارلیمانی نظام کی توہین کرنے پر میڈیا اور سوشل پر ہنگامہ برپا ہوگیا ،ڈان اخبار کے متنازع صحافی سرل المیڈا نے پاکستان کے سیاسی نظام کی توہین کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ لو گ وزیر اعظم بننے کیلئے ”ماں‘ ‘بھی بیچنے کیلئے تیار ہیں، ہر بار ملک میں وزارت عظمیٰ کے 20امیدوار ہوتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرل المیڈانے ڈان اخبار میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حمایت میں لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ ہر بار وزیر اعظم بننے کے لئے 20 سے زائد امیدوار لائن میں لگے ہوتے ہیں، سرل المیڈا کی تحریر کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے نکال دیا جائے گا اور پاکستان میں بیسوں لوگ وزیراعظم بننے کیلئے اپنی ”ماں“ بھی بیچنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔سرل الیمڈا کے اس کالم کے منظر عام پر آنے کے بعد میڈیااور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سر ل المیڈا کویہ بھی بتانا چاہئے کہ انہوں نے اپنے مفادات کے حصول کیلئے کتنی بار اپنی ماں بیچی ہے ،جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کا کہ ڈان اخبار نوا ز شریف کے بیانئے کی عکاسی کر رہا ہے ، سرل المیڈا کوفوری اپنے آرٹیکلز پر معافی مانگنی چاہئے ۔