”تم نے میرے شوہرکے ساتھ رات گزاری لیکن میں ۔۔۔“باکسر عامر خان کے ساتھ وقت گزارنے والی لڑکی کو انکی اہلیہ فریال مخدوم نے کیا میسج بھیجا؟جان کرآپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
لندن(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی سے مشکلات ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں، گزشتہ برس اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے سکینڈل سے عامر خان ابھی باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور سکینڈل کا شکار ہوگئے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہامانی نے عامر خان پرالزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے محض 17 روز بعد ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔
تاہم ان کے الزامات عامر خان نے مستردکردئیے ،سوشل میڈیا پر عامرخان کا کہنا تھا کہ یہ سب بکواس ہے وہ صرف میرے ساتھ تصویر لینا چاہ رہی تھی لیکن میرے سیکورٹی اہلکاروں نے اسے منع کردیا کیونکہ وہ بہت زیادہ نشے کی حالت میں تھی۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ میری تو اس کے ساتھ کوئی فوٹوبھی نہیں ہے ۔ دوسری جانب صوفیہ ہامانی کا دعوی ہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر کے موبائل سے میرے نمبر لے کر مجھے گالیاں دی اور پیغامات کے تبادلے میں مجھے معاف بھی کردیا۔
صوفیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر بالکل بھی یقین کے قابل نہیں ہیں،انہوں نے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کے لیے ایک برا خواب ہے اسے چاہئیے کہ وہ عامر کو چھوڑدے۔