رمضان المبارک میں ریحام خان کی ایسے لباس میں تصویر سامنے آگئی کہ انٹر نیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا
اسلام آبا د (نیوز وی او سی آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو اکثر سوشل میڈ یا پر تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔اب انہوں نے قازقستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کا لباس پہنا توسوشل میڈ یا پرہنگامہ برپا ہو گیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قازقستان کے مقامی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان نے مختلف رنگوں کا ایک لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور سر پر ایک خوبصورت ٹوپی بھی پہنی ہو ئی تھی جس میں رنگین موتیوں کے ہار بھی لٹکے ہوئے تھے۔ریحام خان اس لباس کوپہنے ہوئی کافی خوش بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ ریحام خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قازقستان کی ثقافت سے پیار میں ۔
اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے ریحام خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔
علی چوہدری نامی شخص نے کہا کہ تیرا کیا ہے بی بی !کل تجھے خان سے تھا،آج قازقستان سے ہو گیا ہے ،کل افغانستان سے ہوجائے گا اور پرسوں تاجکستان سے ۔۔۔
سلطان احمد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی کوہ کاف سے ہے
محمد عظیم نامی شخص نے صرف اتنا ہی کہا ”کوجی“
داﺅد احمد نے کہا کہ ریحام خان نے عمران خان سے اس لیے شادی کی کہ وزیراعظم بنے گا ،لیکن وہ وزیراعظم نہیں بنے تو طلاق لے لی
ماہ نور بیگ نے کہا کہ ریحام خان عمران خان کی حقدار نہیں تھیں کیونکہ یہ منافق ہے ۔
زینب فاطمہ نے کہا جب سے خان صاحب کے خلاف جھوٹا منفی پراپوگنڈہ شروع کیا ہے اس وقت سے آپ ایک آنکھ نہیں بھاتی