’ریس 3 ‘میں عاطف اسلم اورسلمان خان کی گرل فرینڈ کا گانا مذاق کا نشانہ بن گیا
ممبئی: ’ریس3‘میں عاطف اسلم اور سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر کا گانا ’سیلفش‘ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سلومیاں کے پسندیدہ گلوکار ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان ان دونوں کی آواز اپنی فلموں میں ضرور شامل کرتے ہیں اور ان کے گانے بھی جلد ہی زبان زدعام ہوجاتے ہیں۔
سلمان خان نے عاطف اسلم کی آواز میں گیت ’سیلفش‘ کو ’ریس 3‘ کا حصہ بنایا ہے، اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بول خود سلمان خان نے لکھے ہیں اور اس میں عاطف اسلم کے ہمراہ کسی نامور گلوکارہ نے نہیں بلکہ سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ گانا سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول اور ڈیزی شاہ پر فلمایا گیا ہے۔
گانے کو ریلیز کے ساتھ ہی بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، لوگ عاطف اسلم کی آواز میں ادا کئے گئے بول تو پسند کررہے ہیں لیکن بطور گلوکارہ لولیا وینتر لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
ایک صارف نے سلمان خان کے ٹوئٹ کے جواب میں گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بند کرو بھائی یہ بیروزگاری کی منصوبہ بندی۔
کچھ صارفین نے گانے کو ہی گھٹیا جب کہ کچھ صارفین نے مایوس کن قراردیا۔ کچھ لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاطف بھائی نے تو آگ لگادی لیکن لولیا وینتر نے گانا خراب کردیا۔