جیل کی دیوار پھلانگنے کی کوشش میں آدمی گرفتار، پولیس نے تلاشی لی تو—-
یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیلی بارڈر پولیس نے گزشتہ روز ایک شخص کو جیل کی حفاظتی باڑ پھلانگنے کی کوشش میں گرفتار کیا مگر اس کی تلاشی کے دوران اس کے جسم کے پچھلے حصے سے کچھ ایسا برآمد ہو گیا کہ پولیس اہلکاروں کو حیران سے زیادہ شرمندہ ہونا پڑ گیا۔ یہ شخص اپنے جسم کے پچھلے حصے میں چھ عدد موبائل فون چھپا کر جان بوجھ کر گرفتار ہونے کی کوشش کررہا تھا تاکہ وہ یہ موبائل فون جیل میں قید کچھ افراد تک پہنچاسکے۔
میل آن لائن کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک عرب شخص ہے جو کہ یروشلم کے علاقے میں ایک جیل کی سکیورٹی باڑ کو عبور کررہا تھا تاکہ قریب موجود بارڈر پولیس کے اہلکار اسے گرفتار کر لیں۔پولیس نے اسے گرفتار تو کر لیا مگر جب اسے ہائی سکیورٹی اوفر جیل میں بھیجا جارہا تھا تو پہلے باڈی سرچ کی گئی جس کے دوران یہ حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ اس نے چھ موبائل فون اپنے جسم میں چھپارکھے تھے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص پہلے بھی یہی کام کرچکا ہے لیکن تب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی باڈی سرچ نہیں کی گئی تھی لہٰذا یہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔