رنگ برنگ

نیویارک(نیوز ڈیسک) خاوند سے بڑھ کر بیوی کی عزت کا محافظ کون ہو سکتا ہے، مگر امریکا میں ایک عجب شرمناک واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر خاوند نے اپنی جیب سے رقم دے کر اپنی اہلیہ کی عصمت دری کروا ڈالی ہے۔ اس بدبخت شخص نے اپنی اہلیہ کو اپنے ہاتھوں رسیوں سے باندھ کر ایک بے گھر آوارہ شخص سے اس کی عصمت دری کروائی۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز فیلڈز سے تعلق رکھنے والے اس شیطان صفت شخص کا نام رسل ہگنز اور عمر 58 سال بتائی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ دفتر سے واپس آئی تو اس کے خاوند نے اسے زبردستی دبوچ کر رسیوں سے باندھ دیا اور وہاں موجود ایک اجنبی شخص سے اس کی عصمت دری کرنے کو کہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے ریپ کی ویڈیو زبرآمد ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنے غیر فطری اور شیطانی جنسی تصورات کی تسکین کے لئے ایک اوباش شخص سے اپنی اہلیہ کا ریپ کروایا۔ پولیس نے 44 سالہ بے گھر شخص ہالیکی گرین کو بھی گرفتارکرلیا ہے جس نے رسل سے پیسے لے کر اس کی اہلیہ کی عصمت دری کی۔ اس نے اعتراف کیا کہ رسل نے اسے 200ڈالر (تقریباً 23ہزار پاکستانی روپے) ادا کئے تھے۔ رسل اور ہالیکی کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور غالب امکان ہے کہ انہیں 50 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button