ایڈیٹرکاانتخاب

اسد درانی کے خلاف کارروائی کی جائے ، تحریک انصاف

اسلام آباد( نیوز وی او سی آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے فوج کیخلاف ایسی باتیں لکھ کر کوئی اچھا کام نہیں کیا اس لئے ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بڑی حیران کن بات ہے کہ ایک بہت حساس عہدے پر رہنے والے سابق جنر ل نے ایسی کتاب لکھ دی ہے جس میں بہت سی متنازعہ باتیں ہیں ، اگرانہوں نے وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ یا جی ایچ کیو سے یہ کتاب لکھنے کیلئے اجازت نہیں لی تو پھریہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے فوج کے بارے میں ایسی باتیں لکھ کر کوئی اچھا کام نہیں کیا اس لئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں بھی ان کردار بہت متنازعہ ہے کہ کس طرح انہوں نے پیسے سیاستدانوں میں تقسیم کئے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button