ایڈیٹرکاانتخاب

اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ، لیفٹینٹ جنرل (ر)اسد درانی کی کتاب پر فوج نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے ہیں ، اسد درانی کو بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لئے جی ایچ کیو طلب کیاجارہاہے۔
اسد درانی کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔
عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نےسابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی جی ایچ کیو طلبی کی تصدیق کر دی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسد درانی کو اٹھائیس مئی کو جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا ہے، اسد درانی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کتاب اسپائی کرونیکلز میں خود سے منسوب خیالات کی وضاحت کریں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اسد درانی سے منسوب خیالات کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ فوج کے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین پر لاگو ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button