آپ کو فکر کرنی چاہیے کہ آپ کا انڈر ویئر۔۔۔۔“ اداکارہ صوفی چوہدری
ممبئی (نیوز وی او سیبآن لائن) گلوکارہ و اداکارہ صوفی چوہدری اب فلموں میں نہیں آرہیں لیکن وہ پھر بھی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ،چاہے وہ ان کی لائیوپرفارمنس ہو یا پھر میوزک ویڈیو یا پھر سلیبرٹی پارٹیز ہوں کیونکہ وہ ہرپارٹی میں دکھائی دیتی ہیں،البتہ اس مرتبہ وہ بالکل ہی نئی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوفی چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”جی ایس ٹی کی وجہ سے پورے انڈیا میں چیزوں کی قیمت ایک ہونی چاہیے ؟ خواہش ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر بھی ہونا چاہیے ، ممبئی کو اضافی قیمت کیوں ادا کرنی پڑے ؟ “
بس پھر کیا تھا، صوفی کی یہ ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آڑھے ہاتھوں لیا ۔
امیت نے لکھا کہ ”صوفی ، میرے خیال میں اب آپ کو لندن واپس چلے جانا چاہیے ، ممبئی میں بہت ڈرامہ ہوگیا“۔
ارن نے لکھاکہ ” وکٹوریا کے زیرجامہ کی قیمتوں کے بارے میں سوچیں، آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں نصاب سے باہر ہیں“
لیکن گلوکارہ بھی ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھی اور ایک مرتبہ پھر ٹوئیٹر کا میدان سنبھالا اور ارن کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ” ہاہاہا، ممکن ہے کہ آپ کو اپنے رپا انڈر ویئرکی قیمت کی فکر کرنی چاہیے ، مجھے چھوڑیں،میں لندن سکول آف اکنامکس کی ایک گریجوایٹ ہوں اور زیاہ اہم چیزوں پر توجہ دیں“۔
گناراج کماتھ نے اس جواب پر استفسار کیا کہ ” لندن سکول آف اکنامکس؟ آپ بالی ووڈ میں کیا کررہی ہیں؟‘