باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے رمضان المبارک میں اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو صارفین آگ بگولہ ہو گئے
لندن (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا اور سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ مجھے سپین لے چلو۔اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ سٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں۔
تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوںپوسٹ کی۔ایک صارف نے لکھاکہ یہ رمضان ہے، سپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں ،انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔
کسی نے کہاکہ بہن پہلے حجاب لے لیں تو کسی نے فریال کے کپڑوں اور بولڈ انداز پر بھی تنقید کی۔کچھ لوگوں نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فریال چھٹیاں منانے سپین جائیں یا کسی اور جگہ پر، یہ ان کی مرضی ہے، رمضان کسی پر سفری پابندیاں نہیں لگاتا۔