انٹرنیشنل
ٹرمپ نے کم جونگ اُن سے ملاقات منسوخ کردی
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اُن سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے۔وائٹ ہائوس ذرائع کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہونی تھی ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خط کے ذریعے اپنے فیصلے سے شمالی کوریا کےسربراہ کو آگاہ کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سربراہ شمالی کوریا کے حالیہ جارحانہ بیانات قابل افسوس ہیں، اس وقت اس طرح کی ملاقات کا وقت مناسب نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری صلاحیت کی بات کرتا ہے لیکن ہماری جوہری صلاحیت بہت زیادہ طاقتور ہے، آپ کے تعاون کا شکریہ اور جب آپ اپنا دماغ بنا لیں تو ملاقات کا وقت دوبارہ طے کرلیں گے۔
واضح رہے شمالی کوریا نے آج ہی اپنی جوہری تجربہ گاہ ختم کرنے کا کام کیا ہے۔