شوبز

عید پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

عید پربالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی، عید الفطراورعیدالاضحی پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اورعید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرزمقررہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button