انٹرنیشنل

مودی کی پیوٹن کے ہمراہ کشتی کی سیر

ماسکو(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نہ صرف ملکی اور غیر ملکی سطح پر تبادلہ خیال کیا بلکہ پیوٹن کے ہمراہ کشتی کی سیر کوبھی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر ہیں ،جہاں دونوں لیڈرز نے کشتی کی سواری کے دوران مختلف موضوع پر بات چیت کرتے رہے،دوران سفر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تعریف کی ۔ انہوں نے مودی کو روس کا بڑا دوست قرار دیا اور کہا کہ ماسکو اور نئی دہلی نے عسکری شعبے میں قریبی تعلق قائم کیا ہے جس سے سٹریٹجک تعلقات کی اعلی سطح کی عکاسی ہوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button