پاکستان

بڑے بڑے جواری نگران وزیراعظم کے حوالے سے بڑے بڑے داﺅلگارہے ہیں ۔ افتخار احمد

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )نگران وزیر اعظم کے حوالے سے دیئے جانیوالے 7ناموں پر جواءشروع ہوگیا ہے جس کی وجہ کئی دنوں سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بار بار نگران وزیر اعظم کیلئے مختلف ناموں مل دیا جانا اور ان پر اتفاق نہ ہونا ہے
۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے انکشاف کیا کہ ملک کے بڑے بڑے جواری نگران وزیراعظم کے حوالے سے بڑے بڑے داﺅلگارہے ہیں ۔ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے جوئے کی مارکیٹ میں اس وقت 7نام ہیں جن پر بازیاں لگ رہی ہے اور یہ سارا کچھ حکومت اور اپوزیشن کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے جو اب تک نگران وزیر اعظم کے حوالے سے کسی نام پر اتفاق نہیں کر سکیں اور کئی روز سے جاری اس فضول بحث سے قمار بازوں کو کھل کھیلنے کا موقع مل گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button