پاکستان

پی ٹی آئی کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے پہلے 100 روزہ ایجنڈے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، 350 ڈیموں کی مانند دھوکہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ پشاور کے آدم خور چوہے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں، احتساب کے نعرے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا جب کہ عمران خان کی حکومت میں کے پی پولیو کا گھر بن گیا ہے۔
عمران کی حکومت میں کے پی کے پولیو کا گھر بن گیا
کے پی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی
پشاور کے آدم خور چوھے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رھے ھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button