شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے بچہ اغواء کر کے بھاگنے والی خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا

گوجرانوالہ نیوز وی او سی ذرائع
گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال سے اغوا ہونے والا تین دن کابچہ دو گھنٹے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔ اغوا کار خاتون ملزمہ بھی گرفتار، تفتیش جاری ہے۔
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کےگائنی وارڈسے اغواہونیوالے3 روز کے بچے کو 2گھنٹوں بعد بازایاب کروا لیاگیا۔ پولیس نےاغوا کار سمیرا نامی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ کنگنی والا کی رہائشی خاتون سائرہ کے یہاں 3 روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا۔
خاتون ملزمہ نے گائنی وارڈمیں بچے کھیلاتے ہوئے بہانے سے گود لیا اور غائب ہوگئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سےخاتون کی شناخت کے بعد فوری ناکہ بندی کی گئی اور سیالکوٹ بائی پاس کےقریب خاتون کو ایک رکشہ سے پکڑ لیا گیا۔
بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button