شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

ایم این اے رانا عمر نذیر کا کزن رانا شفیق کامحنت کش امجد کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد

گوجرانوالہ حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم این اے رانا عمر نذیر کا کزن رانا شفیق اپنے ڈیرے پر کام کرنےو الےمحنت کش امجد کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ، فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے رسی سے پاؤں پاندھ کر محنت کش امجد کو پائپ پر الٹا لٹکایا ہوا ہے جس کی رسی بھی اپنے ساتھی کے ہاتھ میں دے رکھی ہے اور خود ڈنڈے سے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہے ایم این اے کے کزن رانا شفیق نے اسے دو گھنٹے تک الٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے ہاتھ پاؤں سوجھ گئے اور اسے علاج مرالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے ڈیرے پر قید کر دیا ہے، تشدد کے اس واقعہ کی جب وجہ پوچھی گئی تو بتایا گیا ہے کہ امجد گزشتہ 8 ماہ سے رانا شفیق کے ڈیرے پر کام کر رہا ہے جس نے رمضان المبارک میں راشن کے لئے اجرت کا مطالبہ کیا تو اسے بااثر شخص نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جبکہ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button