ایڈیٹرکاانتخاب

ترکی فلسطینیوں کے ساتھ مخلص ہےتواسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم کرے ، فلسطینی صحافی

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )فلسطینی صحافی عبد الرحمن مظہر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں اس وقت لیڈر شپ کا فقدان ہے ، کوئی مسلمان لیڈر ایسا نہیں ہے جو امت مسلمہ کو مسائل سے نکال سکے ۔ اگر مسلم ممالک فلسطینیوں کے ساتھ مخلص ہیں تو کم ازکم ان کو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنا چاہئے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اتنے مظالم ہونے کے باوجود کسی ملک بلکہ خود ترکی نے بھی اسرائیل اور امریکہ سے تعلقات ختم نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ہیں اور یہ اسرائیل اور امریکہ کو کیا پیغام دیتے ہیں؟ او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں کوئی مضبوط موقف اختیار نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ رجب اردگان اتنابڑالیڈرہے جس نے او آئی سی کا اجلاس بلایامگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کئے اور امریکہ نے القد س میں سفارتخانہ منتقل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران کمزور ہیں اور وہ اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی بیت المقدس کا آخری حکمران ہے اس لئے اس پر اس حوالے سے بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button