کھیل

اسٹریٹ چائلڈ نے پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا، ضیاء نور

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں مسلم ہینڈز نے نہیں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا ہے، کھلاڑیوں نے تو پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کردیا ہے، اب حکومت اور نجی اداروں کو چاہئے کہ وہ غریب، یتیم اور بے گھر بچوں کیلئے کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں انعام و اکرام سے نوازیں۔اس بات کا اظہار مسلم ہینڈز کے سید ضیاء نور نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔
ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی ٹیم کے روح رواں ضیاء نور نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اسٹریٹ ورلڈ کپ کی تاریخ رقم کی ہے۔
اس میں سارا کردار ٹیم انتظامیہ کا ہے کوچ محمد رشید نے ساڑھے تین ماہ کیمپ لگایا اور کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی، ٹیم میں پورے ملک سے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔
ایک ایک کھلاڑی کو میرٹ پر منتخب کیا گیا اس تصدیق میں خود کروں گا، بہترین ٹیم منتخب کی جس نے اپنے سلیکشن کا ثبوت نہ صرف گرائونڈ میں کیا بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے والی ٹیمیں بھی ان کے حسن سلوک اور کھیل کی گرویدہ رہیں۔
فائنل میں چوبیس میں سے بیس ٹیمیں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں جبکہ بھارت اور امریکا کی ٹیمیں ازبکستان کو سپورٹ کررہی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ضیاء نور کا کہنا تھاکہ بھارت کو دو دفعہ ہم درجن سے زائد گول سے شکست دے چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی لڑکوں کی نہیں لڑکیوں کی ٹیم بھیجی تھی اس لئے ان کا ہمار الڑکوں کی ٹیم سے کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ہمارے کھلاڑیوں کا رویہ تمام ٹیموں کے ساتھ انتہائی تاجکستان جسے ہماری ٹیم نے کوارٹر فائنل میں شکست دی، اس کی ٹیم اور تنزانیہ کی ٹیم نے جنرل اسمبلی میں تقر یب کے دوران کہا کہ ہم پاکستان سے اچھی دوستی لیکر جارہے ہیں۔
ورلڈ کپ ہر چار سال بعد ہوتا ہے جس میں انڈر16 کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اس لئے ہر دفعہ نئی ٹیم بنائی جاتی ہے پرانے کھلاڑیوں کی عمر زائد ہونے پر اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ پرانے کھلاڑیوں کو سوئی گیس، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی ٹمیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
حکومت اور پرائیوٹ ادارے کو غریب، نادار اور بے گھر بچوں کی اصلاح اور مدد کیلئے اپنا بھرپور کردارا دا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button