ایڈیٹرکاانتخاب

امعیکہ میں پاکستانی طالبہ سبیکا کی موت پر پاکستانی سفیر کا اظہار افسوس

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے سانتافے اسکول میں ہونے والی فائرنگ اور پاکستانی طالبہ سبیکا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ اور ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سبیکا شیخ کے خاندان سے رابطے میں ہے اور سبیکا کی میت جلد سے جلد پاکستان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں کارروائی مکمل کرکے سبیکا کی میت پاکستان روانہ کردی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیوسٹن سے پاکستان کے لیے کوئی براہ راست فلائٹ نہیں تاہم براہ راست روانگی کے لیے ایئر لائن سے جلد رابطہ کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button