انٹرنیشنل
بی جے پی کرناٹک کی وزارت اعلیٰ کھوبیٹھی
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا،کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی بی جے پی کے نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے 3دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 222 میں سے 104 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس78 اور جنتا دل 36 نشستوں پر کامیاب رہی۔گورنر نے اکثریتی جماعت کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دی جس پر بی جے پی نے وزارت اعلیٰ کےلئے بی ایس یدیورپا کواپنا امید وار بنایا۔انہوں نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھالیا تھا۔