رنگ برنگ
ترکی میں ریت کے مجسموں کا سالانہ عالمی میلہ
ترکی کے شہرانتالیہ میں مٹی کے مجسموں کے12ویں سالانہ بین الاقوامی فیسٹیول کاانعقاد کیاگیا ہے۔ ریت سے بنے مجسمہ سازی کے اس بین الاقوامی میلے میں شرکت کیلئے کئی ممالک کے ماہر آرٹسٹ انتالیہ پہنچے جنہوں نے اس سال کی تھیم کی مناسبت سے دیوہیکل ریت کے مجسمے تخلیق کیے۔
ترکی میں ریت کے مجسموں کا سالانہ عالمی میلہ
ان مجسموں کی تیاری میں ساحل سے جمع کی گئی 10 ہزار ٹن ریت کا استعما ل کیاگیاہے جس کے تحت آرٹسٹوں نے200 مجسمے ڈیزائن کیے ہیں۔
میلہ یکم نومبر تک جاری رہے گاجبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔