جمہوریت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتے جوجمہوریت کے لبادےمیں کرپشن کو فروغ دیں، نیب اب کرپشن کو فروغ نہیں دینے دے گا، یہ آخری فیصلہ ہے، بدعنوان عناصرکیخلاف زیرو ٹالرنس اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب حکومتی اور ریاستی ادارہ ہے، یہ باہر سے نہیں آیا، اسے اختیارات مقننہ نے دیے ہیں، نیب کا اصول یہی ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو، نیب کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں، جب عوام کی خدمت نہیں ہو گی تو جمہوریت کی بقابھی خطرےمیں ہوجاتی ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت خرچ کرنے کا پوچھ لیا جائے تو یہ زیادتی نہیں ۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائری اور تحقیقات شروع کرنے اور بند کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
تقریب سے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے بھی خطاب کیا۔